
ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بحرین کے درمیان عصروں سے برادرانہ تعلقات قائم ہیں بحرین نے ہر مشکل وقت میں برادر اسلامی ملک کی بڑھ چڑھ کر مدد کی عنقریب بحرین دورے تجارتی ، ثقافتی ، دفاعی وفود کے ہمراہ شرکت کرکے عصروں کے تعلقات کو مضبوط کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بحرین پارلیمنٹ کے سابق ڈپٹی چیئرمین عبدالرحمان المودا اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و ممتاز صنعت کار و کاروباری شخصیت خان محمد تنولی سے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر خان محمد تنولی نے سردار ایاز صادق کو بحرین کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے مختلف کاروباری وفود کے ہمراہ شرکت کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر سابق ڈپٹی چیئرمین بحرین پارلیمنٹ عبدالرحمان المودا نے اسپیکر سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان اور بحرین کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحرین ہمیشہ اپنے برادر اسلامی ملک کے ساتھ کھڑا ہے انہوں نے کاروباری اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے جس نے دفاعی اعتبار سے کچھ عرصہ میں لازوال کامیابیاں حاصل کیں جس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ بحرین پاکستان سے دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے وفود کی سطح پر ملاقات ناگزیر ہے جس پر اسپیکر سردار ایاز صادق نے واضح کہا کہ پاکستان بحرین کے تعاون کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور عنقریب دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارتی اوردفاعی تعاون کیلئے وفود کے ہمراہ بحرین کا دورہ کریں گے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو تاریخی سطح پر استوار کیا جائے گا اس موقع پر ممتاز کاروباری شخصیت خان محمد تنولی سردار ایاز صادق کو بحرین دورے کے دوران بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔