
تورغر (نامہ نگار)کمشنر ہزارہ فیاض علی شاہ کی زیرِ صدارت تورغر میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر تورغر نے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ہزارہ نے ہدایت کی کہ 10 ملین روپے سے کم لاگت والی تمام سکیموں کو مکمل فنڈنگ فراہم کی جائے تاکہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیکٹر سے سکیمیں شامل کی جائیں اور ایسی سکیموں کو ترجیح دی جائے جو عوام پر زیادہ اثر انداز ہوں اور حکومت کی نیک نامی کا باعث بنیں۔کمشنر ہزارہ نے مزید کہا کہ گورننس کو بہتر بنانے کے لیے ایسے منصوبے شروع کیے جائیں جن سے براہِ راست عوام الناس کو فائدہ پہنچے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام شعبوں کو مساوی سکیمیں فراہم کی جائیں جن میں سماجی شعبے اور گرین سیکٹر کو بھی شامل کیا جائے۔