گلگت بلتستان

وفاقی حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے،حفیظ الرحمن

ہم شہباز شریف اور امیر مقام کا شکریہ ادا کرتے ہیں

گلگت (بیوروچیف)وفاقی حکومت سوست تاجروں کے مسائل حل کرنیکے لیئے سنجیدہ ہے مگر گلبر حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے,گلگت بلتستان پاکستان کے آئین میں شامل ہی نہیں,کیوں گلگت بلتستان کے تاجر خیبرپختنواہ کے عوام کے لیئے لڑیں,پنڈی لاہور اور فیصل اباد میں چائینہ مال سمگل ہوکے پہنچتا ہے جو گلگت کی مارکیٹ سے سستا ہے,جاوید حسین کو مسلم لیگ ن سے فارغ کر دیا ہے,سیاست اپنی جگہ ریاست کے خلاف بکواس ہرگز قبول نہیں,گلگت بلتستان سیلاب سے تباہ ہوا عمران خان نے متاثرین کو ایک روپیہ نہیں دیا شہباز شریف نے 4 ارب گرانٹ کیساتھ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20,20 لاکھ روپے دیا گیا ہم شہباز شریف اور امیر مقام کا شکریہ ادا کرتے ہیں,سابق وزیر اعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ ن حافظ حفیظ الرحمن کا گلگت میں پرہجوم پریس کانفرنس,سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت سنٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوست تاجروں کا اپنے مطالبات کے حق میں 50 روز سے احتجاج جاری ہے اس اہم مسلے کو پرامن طریقے سے حل کرنیکے لیئے وفاقی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے مگر گلگت بلتستان کی حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے جنکی غفلت سے سوست میں ایک بڑا سانحہ رونما ہونیکا خدشہ ہے سوست دھرنے میں ریاستی اداروں کو گالیاں دی جاتی ہیں تاجر برداری تحمل کا مظاہرہ کریں ہم 25 سال سے تاجروں کے مسائل حل کرانیکی کوشش کرتے رہے ہیں ہم تاجروں کو سپورٹ کرتے رہے ہیں ایف بی آر کی سستی کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے سے ستر فیصد سے زیادہ کا علاقہ سمگل شدہ مال سے بھرا ہوا ہے پنڈی لاہور اور فیصل اباد میں چائینہ مال سمگل ہوکے پہنچتا ہے جو گلگت کی مارکیٹ سے سستا ملتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی گلگت بلتستان کو ضرورت پڑی تو پنجاب حکومت نے عوام کی مدد کی مگر سندھ حکومت ایک روپیہ امداد دینا دور کی بات سندھ میں طلباء کے کوٹہ میں اضافہ نہ کر سکیں منافقت کی سیاست کو بند کیا جائے

Related Articles

Back to top button