مظفرآباد

حلقہ 3سے امیدوار اسمبلی مختار عباسی نے نمائندگی کاحق ادا کردیا‘خالد اعوان

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر مظفرآباد کے صدر ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد خالد اعوان نے کہا ہیکہ حلقہ تین سے امیدوار اسمبلی سردار مختار عباسی نے حلقہ کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سمیت وزراء کے اعزاز میں تاریخی استقبالیہ دینے پر سردار مختار عباسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مظفرآباد کی تاریخ میں پہلا تاریخی استقبالیہ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے والد محترم سابق وزیراعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور کی طرح ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مظفرآبادکیلئے تاریخی سکیم کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل اس طرح کوئی بھی وزیراعظم نہ کر سکا ہے۔ انشاء اللہ مظفرآباد ڈویژن پیپلزپارٹی کا منی لاڑکانہ رہے گا۔ اور آمدہ انتخابات میں پیپلزپارٹی صدر چوہدری یاسین چوہدری لطیف اکبر سپیکر اسمبلی سیکرٹری جنرل راجہ فیصل ممتاز راٹھور سردار جاوید ایوب، میاں وحید، سید بازل نقوی کی قیادت میں مظفرآباد ڈویژن میں کلین سویپ کرے گی۔ آزادکشمیر بر میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے استقبالیہ میں شرکت کرنے والے جیالوں ووٹر ز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی استقبالیہ پر سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ سردار مختار عباسی نے میلہ لوٹ لیا ہے حلقہ تین کے عوام نے استقبالیہ میں شرکت کر کے سردار مختار عباسی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ انشاء اللہ پیپلزپارٹی کی کامیابی یقینی ہے۔

Related Articles

Back to top button