دارالحکومت میں گیس مافیا حاوی، انتظامیہ قیمت کنٹرول نہ کرسکی

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)دارالحکومت مظفرآباد میں انتظامیہ سلنڈر کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کر سکی۔ سلنڈر مافیا ہاوی ہو گیا سرکاری ریٹ پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ دارالحکومت کے عوام کو سلنڈر مافیا دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا۔ سلنڈر مافیا کی بااثر شخصیات پشت پناہی کرنے لگی دارالحکومت میں قانون پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔2500کا سلنڈر 3100میں فروخت ہونے لگا۔حالانکہ کمپنیاں اپنے خرچ پر دارالحکومت میں سلنڈر پہنچا کر دیتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد میں انتظامیہ سلنڈر کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کر سکی۔ سلنڈر مافیا ہاوی ہو گیا سرکاری ریٹ پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ دارالحکومت کے عوام کو سلنڈر مافیا دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا۔2500/-کا سلنڈر 3100/-میں فروخت ہو رہا ہے کمپنیاں سلنڈر ڈسٹری بیوٹر کو پہنچا کر دیتی ہیں جس میں کرایہ شامل ہوتا ہے۔انتظامیہ نے 2600/-کا ریٹ جاری کیا جس کو گیس مافیا نے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ شہریوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر مافیا کی طرح وہ گیس مافیا پر بھی ہاتھ ڈالیں اور شہریوں کو ارزاں نرخوں پر گیس کی فراہمی یقینی بنائیں۔