مظفرآباد

پاکستان میں خواتین کی صحت کے تحفظ کے لیے ایک اہم اور تاریخی اقدام کے طور پر پہلی بار ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) ویکسینیشن مہم 15 ستمبر سے 27 ستمبر 2025 تک منعقد کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان میں خواتین کی صحت کے تحفظ کے لیے ایک اہم اور تاریخی اقدام کے طور پر پہلی بار ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) ویکسینیشن مہم 15 ستمبر سے 27 ستمبر 2025 تک منعقد کی جا رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد 9 سے 14 سال کی بچیوں کو بروقت ویکسینیشن کے ذریعے سروائیکل کینسر جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھنا ہے۔اس موقع پر جھپیگو (Jhpiego) نے پاکستان کی پہلی متحرک آگاہی ویڈیو بھی متعارف کرائی ہے، جو عام فہم، سادہ، بصری اور مؤثر انداز میں عوام تک زندگی بچانے والی معلومات پہنچانے کی ایک انقلابی کاوش ہے۔ اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ایچ پی وی وائرس کیسے پھیلتا ہے، ویکسین کیوں ضروری ہے، اور یہ ویکسین آئندہ نسلوں کو سروائیکل کینسر جیسے مہلک مرض سے کیسے محفوظ رکھ سکتی ہے۔سروائیکل کینسر ایک خاموش خطرہ پاکستان میں سروائیکل کینسر خواتین میں کینسر سے ہونے والی اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ عالمی ادارہ? صحت (WHO) کے مطابق ہر سال ہزاروں خواتین اس مرض کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں، جبکہ بروقت اقدامات سے اس مرض کی روک تھام ممکن ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 9 سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگوانا سب سے مؤثر طریقہ ہے جس سے مستقبل میں اس مہلک بیماری کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔مذہبی رہنماؤں کی رہنمائی اعتماد کا ذریعہ اس قومی مہم کی کامیابی میں مذہبی رہنماؤں کا کردار نہایت اہم ہے۔ ممتاز مذہبی اسکالر علامہ مختار احمد ندیم، صوبائی خطیب محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا۔”اسلام انسانی جان اور صحت کے تحفظ کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ بیماری سے بچاؤ کے اقدامات، خصوصاً ویکسینیشن، نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ والدین بلا جھجک اپنی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگوائیں تاکہ انہیں مستقبل میں سروائیکل کینسر جیسے خطرناک مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔قومی مہم کی قیادت اور شراکت دار ادارے یہ تاریخی ویکسینیشن مہم وزارتِ قومی صحت، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کی قیادت میں شروع کی گئی ہے، جس میں صوبائی ای پی آئی پروگرامز، جھپیگو، عالمی ادارہ? صحت (WHO)، یونیسف، گیوی (Gavi) اور دیگر شراکت دار ادارے شامل ہیں۔اس مہم کے دوران ملک بھر کے مختلف صوبوں میں لاکھوں بچیوں کو ویکسین لگائی جائے گی، جبکہ عوامی آگاہی مہم کے ذریعے والدین کو سروائیکل کینسر کی روک تھام اور ویکسینیشن کی اہمیت کے بارے میں مؤثر معلومات فراہم کی جائیں گی۔عوام کے نام پیغام جھپیگو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس مہم کی کامیابی کے لیے آگاہی ویڈیو دیکھیں اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ زندگی بچانے والی اس مہم کا پیغام ہر گھر تک پہنچ سکے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ”اگر آج ہم اپنی بچیوں کی حفاظت کرتے ہیں تو کل انہیں ایک صحت مند مستقبل دے سکتے ہیں۔ مل کر کوشش کریں کہ سروائیکل کینسر پاکستان کی خواتین کے لیے ایک ماضی کا قصہ بن جائے۔”

Related Articles

Back to top button