ابیٹ آبادتازہ ترین

ایبٹ آبادڈمپر حادثہ وزیر اعلیٰ کا جاں بحق طالب علموں کے لواحقین کو 10,10لاکھ زخمیوں کیلئے 2,2لاکھ کا اعلان

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایبٹ آباد ٹریفک حادثہ متاثرہ بچوں کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے معاوضے کا اعلان کر دیا۔جاں بحق کے لے 10.10لاکھ اور زخمیوں کے لے 2.2 لاکھ دیے جائیں گے۔بدھ کے روزسابق اسپیکر و رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا مشتاق احمد غنی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایبٹ آباد کے حالیہ المناک ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے حادثے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 10،10 لاکھ روپے جبکہ زخمی ہونے والے بچوں کے علاج و معاونت کیلئے فی کس 2،2 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا۔مزید برآں وزیر اعلیٰ نے صوبے بھر میں اسکول اوقات کے دوران ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے احکامات جاری کر دیے، تاکہ آئندہ اس نوعیت کے دلخراش حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔مشتاق احمد غنی نے وزیر اعلیٰ کے ان اقدامات کو متاثرہ خاندانوں کے ساتھ عملی ہمدردی اور عوامی تحفظ کیلئے بروقت اور مثبت فیصلہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ زخمی بچوں کے علاج معالجے اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی میں حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سی بی سکول 2 سگی بہنوں اور ایک طالب علم کو ڈمپر کے سکول گیٹ پر تیز رفتاری کے باعث کچل دیا تھا اس دلخراش واقعہ پر لوگوں نے احتجاج کیا اور ڈرائیور کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا رکن صوبائی اسمبلی سابق گورنر نے متاثرہ خاندانوں کے لیئے مالی معاونت کیلئے وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے شہید طلباءکے لیئے 10 ، دس لاکھ جبکہ زخمیوں کے علاج معالجہ کے لیئے 2 ، دو لاکھ روپے کا اعلان کیا۔

Related Articles

Back to top button