مظفرآباد

میرپور میں استحکام تحریک آزادی واستحکام کشمیر ریلی کا انعقاد

میرپور (بیورو رپورٹ)ضلعی ہیڈ کوارٹر میرپور میں سرکاری اداروں کے افسران و ملازمین نے استحکام تحریک آزادی اور استحکام کشمیر ریلی نکالی جو مسٹ یونیورسٹی سے چوک شہیداں پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گی۔ ریلی کی قیادت کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین،کمشنر ان لینڈ ریوینیو سید انصر علی، ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض،ایس ایس پی خرم اقبال،ڈائریکٹر اسٹیٹ ایم ڈی اے چوہدری امجدا قبال،گزیٹیڈ آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ اورنگزیب،غیر جریدہ ملازمین تنظیموں،محکمہ مال،برقیات،ایپکا،ایم ڈی اے،بلدیہ،ایم ڈی ایچ اے،پی ڈبلیو ڈی،صحت عامہ،ضلع کونسل،زراعت،جنگلات،امور حیوانات،ٹیچر ز آرگنائزیشن،محکمہ تعلیم سکولز اینڈ کالجز،مسٹ،لوکل گورنمنٹ،تعلیمی بورڈ،انلینڈ ریونیو،آڈٹ آفس،سیاحت،فشریز،اطلاعات،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،آبپاشی،خواتین افسران وملازمین،ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر اداروں کے مرد و خواتین آفیسران اور ملازمین نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔ شرکاء ریلی کے ہاتھوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی پرچم تھے جبکہ ملازمین پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد،تحریک آزادی کشمیر زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان زندہ باد،شہداء پاک فوج،شہداء کشمیر،شہداء پولیس،شہداء ایمرجنسی سروسز زندہ بادکے نعرے لگا رہے تھے۔ریلی کا مقصد تحریک آزادی کشمیر اور ریاست میں قانون و آئین کی بالادستی کو قائم رکھنا،تحریک آزادی کشمیر کو سبوتاژکرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا، ریاست کی رٹ کو قائم رکھنے، ریاستی اداروں اور ملازمین کی عزت نفس کوبحال رکھنے کے جذبہ کو تقویت دینے سمیت جملہ اداروں کے افسران و ملازمین کے درمیان باہمی اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنا تھا۔ملازمین نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن میں پر لکھا گیا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر اور خطہ کے استحکام سمیت ریاست کی رٹ قائم رکھنے کے لئے ملازمین ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

Related Articles

Back to top button