حکومت سازی،بیرسٹر گروپ نے پی پی کی حمایت کردی

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)آزادکشمیر میں نئی حکومت سازی کیلئے پیپلز پارٹی کی پیش قدمی جاری ہے۔ بیرسٹرسلطان گروپ کے 05ممبران اسمبلی چوہدری رشید، چوہدری اخلاق، چوہدری ارشد،یاسر سلطان، سردار محمد حسین نے فریال تالپور سے ملاقات کرکے حمایت کا اعلان کر دیاہے۔ وزیر حکومت ملک ظفر نے بھی فریال تالپور اور چوہدری ریاض سے ملاقات کرکے حمایت کااعلان کردیا ہے۔صبیحۃ صدیق کا بھی پی پی میں جانے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی تیزی سے نمبر گیم کے قریب پہنچ گئی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ہے۔ مسلم لیگ کی کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال ہیں جبکہ ممبران میں رانا ثنا اللہ اور امیر مقام شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل کمیٹی نے مسلم لیگ آزاد کشمیر سے مشاورت شروع کردی ہے۔




