گلگت بلتستان

ڈپٹی کمشنر شگر کی زیر صدارت یکم نومبر یوم آزادی GBکی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

یکم نومبر ہماری تاریخ کا ایک سنہری دن ہے، جب گلگت بلتستان کے غیور عوام نے ڈوگرہ راج کی ظلم و بربریت سے آزادی حاصل کی،ڈپٹی کمشنر شگر

شگر(پ ر)ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے یکم نومبر یومِ آزادی گلگت بلتستان کی تیاریوں کے سلسلے میں ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اور یومِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے مختلف تجاویز اور انتظامات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شگر نے کہا کہ یکم نومبر ہماری تاریخ کا ایک سنہری دن ہے، جب گلگت بلتستان کے غیور عوام نے ڈوگرہ راج کی ظلم و بربریت سے آزادی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو بھرپور جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جانا چاہیے۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ تقریبات کے دوران یومِ آزادی کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے، عوامی شمولیت کو یقینی بنانے، ثقافتی پروگرامز، قومی پرچم کشائی، طلبہ کے تقریری و ملی نغموں کے مقابلے اور دیگر سرگرمیوں کو جامع انداز میں ترتیب دیا جائے تاکہ نوجوان نسل میں آزادی کی اہمیت اجاگر ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون کے ساتھ یومِ آزادی گلگت بلتستان کو یادگار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

Related Articles

Back to top button