مظفرآباد

پرامن احتجاج ہر شہری کا حق، تحریک لبیک پر ظلم بند کیا جائے، ریاض عالم ایڈووکیٹ

میرپور(بیورو رپورٹ)تحریک لبیک آزادکشمیر کے سرپرست اعلی ریاض عالم ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک لیبیک پاکستان کے ساتھیوں کے ساتھ جو ظلم روا رکھا جا رہا ہے وہ قابل افسوس اور قابل مزمت ہے تحریک کے مرکز لاہور میں کارکنوں پر بیانتہا تشدد کیا اور یہ معاملہ یہاں نہیں رکا بلکہ پورے پاکستان میں تمام راستے بند کر دئیے گئے یہ بات انہوں نے کشمیر پریس کلب میرپور میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر علامہ اسلم نقشبندی، شوکت میرپوری، مفتی راشد القادری، قاری محمد وسیم، چوہدری عزیز ایڈووکیٹ، سمیت دیگر بھی موجود تھے ریاض عالم ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارا احتجاج فلسطین کے مسلمانوں کے لئے تھا اسمیں حکومت کو ہمارا ساتھ دینا چاہئے آج پوری دنیا میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہنود و یہود کبھی بھی ہمارے دوست نہیں ہو سکتے یہ قرآن میں اللہ نے فرما دیا ئے یہ پاکستان کو دھوکہ دے سکتے ہیں فراڈ کر سکتے ہیں لیکن دوست کبھی نہیں ہو سکتے، ریاض عالم ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے آج بھی ہم پریس کلب میں بیٹھ کر حکومت آزادکشمیر، پاکستان اور اداروں سے کہتے ہیں کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور اپنے دین کے لئے اور مظلوم مسلمانوں کے لئے احتجاج کر رہے ہیں پاکستان ہمارا ملک ہے

Related Articles

Back to top button