مظفرآباد
جموں میں بھارتی پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی
سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر جموں میں بھارتی پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل اپنی سروس رائفل سے اچانک گولی چلنے سے شدیدزخمی ہو گیاہے۔جموں کے علاقے گلشن گراؤنڈ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار اپنی سروس رائفل صاف کر رہا تھا۔ اسے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں منتقل کیا گیا۔پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایاہے کہ ہیڈ کانسٹیبل سنجیو کمارگلشن گراؤنڈ، گاندھی نگر جموں میں ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے حادثاتی طور پرگولی چلنے سے زخمی ہو گیاہے۔