مظفرآباد

مظفرآباد‘ ڈینگی سے 3افراد جاں بحق، مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

مظفرآباد(سردار ابوبکر صدیق سے) ڈینگی بے قابو، محکمہ صحت و دیگر متعلقہ ادارہ جات کی مجرمانہ غفلت، پیشگی اقدامات نہ ہونے کے باعث شہر اقتدار میں 3 افراد لقمہ اجل بن گئے، قاتل کون؟شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا پانی سر سے گزر جانے کے بعد اداروں نے فوٹوسیشن کی غرض سے شہر میں ڈینگی سپرے شروع کر دیئے،، ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کا فررش، بیڈ بھی کم پڑھ گئے، پلیٹ کے نوجوان عمر مغل کی نماز جنازہ ادا کر دی گء، نوجوان والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، ڈینگی متاثرہ مریضوں کی تعداد 2500 سے تجاوز کر گئی شہری بھی حکومتی اداروں کی نااہلی پر برس پڑے شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ابھی کچھ روز قبل ایکشن کمیٹی نے انہیں عوامی مسائل کے حل کے لئے ہڑتالیں کی مگر مجال ہے جو ان اداروں کیہ کانوں پر جوں تک رینگی ہو، اگر متعلقہ ادارے قبل از وقت اقدامات اٹھا لیتے تو یہ وقت ہرگز نہ آتا کے آج شہریوں کے گھروں میں جنازے پڑے ہوتے شہریوں کا کہنا تھا کے ہمارا وزیراعظم آزادکشمیر سمیت چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے مطالبہ ہے کے وہ فوری اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے بروقت عملی اقدامات نہ کرنے پر متعلقہ ادارہ جات کے آفسیران اہلکاران کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائیں #

Related Articles

Back to top button