مظفرآباد

فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی گڑھی دوپٹہ بازار میں کارروائی

مظفرآباد (محاسب نیوز) فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی گڑھی دوپٹہ بازار میں کارروائی، زائد المیعاد اشیائے خوردونوش کی فروخت پر بیکری سیل، شہری شکایت پر بروقت ایکشن، جوس پیک غیر معیاری ثابت۔ تفصیلات کے مطابق ایک شہری کی شکایت پر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری، فوڈ ٹیکنالوجسٹ اور اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر کو گڑھی دوپٹہ بازار روانہ کیا۔ شہری نے اطلاع دی تھی کہ مقامی دکاندار سے خریدا گیا جوس پیک بچوں کے پینے کے بعد طبیعت کی خرابی اور الٹی کا باعث بنا۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا تو مذکورہ جوس پیک، جو بطور ثبوت تھانے میں جمع کروایا گیا تھا، کو ٹیسٹ کے لیے چیک کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جوس کا برِکس لیول معمول سے کم، بدبو دار اور کوالٹی پیرامیٹرز پر غیر معیاری پایا گیا۔ تاہم اسی برانڈ اور بیچ کے دیگر جوس پیکس جو دکان اور ڈسٹری بیوٹر کے پاس موجود تھے، موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے موقع پر چیک کیے گئے جن کے برِکس لیول درست، بدبو سے پاک اور معیار کے مطابق پائے گئے۔

Related Articles

Back to top button