ابیٹ آبادتازہ ترین

اوگی وی سی گلی بدرال انتخاب ماجد اسحاق بھاری اکثریت سے چیئر مین منتخب

اوگی(نامہ نگار)ویلج کونسل گلی بدرال میں چیرمین اسحاق تنولی کی وفات سے خالی ہونے والی سیٹ پر ضمنی الیکشن پی ٹی آئی حمایت یافتہ ماجد اسحاق نے بھاری اکثریت سے میدان مارلیا۔کامیاب امیدوار پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے اس شام چار بجے تک جاری رہا،اس ویلج کونسل چار پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے اس نشست پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ماجد اسحاق نے1208 ووٹ لیکر فتح اپنے نام کی۔انکا اپنے مدمقابل ڈاکٹر وقاص کے ساتھ سخت مقابلہ ہوا نتائج کے مطابق ماجد اسحاق نے1208 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ مدمقابل وقاص احمد 884 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ملک عاطف نے تیسری پوزیشن حاصل کی،یہ نشست چیرمین ویلج کونسل گلی بدرال اسحاق تنولی کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔نومنتخب امیدوار ماجد اسحاق تنولی مرحوم اسحاق تنولی کے فرزند ہیں ماجد اسحاق کی جیت کے بعد انکے حامیوں نے زبردست جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے

Related Articles

Back to top button