ہم سب کو سب سے زیادہ گلگت بلتستان خاص کر استور کا امن عزیز ہے،شمس الحق لون
صوبائی وزیر داخلہ کی سید شبہ الحسنین اور مظفرعلی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس

استور (ارشاد ملک) صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون کا رکن گلگت بلتستان کونسل سید شبہ الحسنین اور استور کی معروف سیاسی شخصیت بابائے سیاست سابق رکنِ گلگت بلتستان اسمبلی محبوب علی خان کابیٹا مظفر علی خان کے ہمراہ ہنگامی دورہ استور اور ہنگامی پریس کانفرنس اس موقع پر شمس الحق لون نے کہا کہ ان پروپیگنڈہ کرنے والے استور کی ترقی کے دشمن میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کرنے والوں کے لیے آج کا یہ اہم پریس کانفرنس میرے بائیں اور دائیں جانب جن اہم معززین کے ساتھ کر رہے ہیں انکے منہ پر بہت بڑا تماچہ ہے ہم سب کو سب سے زیادہ گلگت بلتستان خاص کر استور کا امن عزیز ہے الحمد اللہ گلگت بلتستان میں آمن وامان کے حوالے سے استور ایک رول ماڈل ضلع ہے ہم نے سیاست کو منافرت منافقت سے پاک صاف کرنے کی بھر پور کوشش کی استور میں ہم نے جو ترقیاتی منصوبوں پر کام کیے خدا گواہ ہے کہ 78 سالوں میں سب مل کر بھی مجموعی طور پر اسکا ادھا کام بھی ثابت کریں ‘ میں ایک ایک شخص کو سلام پیش کرونگا بونجی سے لے کر گوریکوٹ تک مجموعی طور پر اربوں کے ترقیاتی منصوبوں پر تقریبا کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں استور ویلی روڑ فیز ون ٹو اور تھری کے حوالے سے ٹینڈر چھ ماہ پہلے ہوچکا ہے جو کہ این ایل سی کو ایوارڈ بھی ہوچکا ہے ٹینڈر کی منظورِی بہت پرآنے ریٹ کے اوپر ہوا ابھی ریوائز کے لئے ایکنک میں جاکر ہونا ہے جس کے لیے میں نے عسکری قیادت سے لے کر وفاقی سطح پر ہر فورم میں کوشش کی ہے کیونکہ یہ روڑ دفاعی اعتبار سے بھی زیادہ اہم ہے جسکی وجہ سے ٹین کور اور کمانڈر ایف سی این اے گلگت بلتستان سمیت اعلیٰ عسکری قیادت سے فریادیں کی ہیں انشاللہ بہت جلد اس اہم منصوبے کے اوپر کام شروع ہوگا الحمد اللہ تمام روکٹیں سازشوں میر جعفر میر صادق کا کردار ادا کرتے ہوئے سٹی بوٹیفکشین منصوبے کو روکنے کی کوشش آور سازش کے باوجود بھی ہم کام شروع کروانے پر کامیاب ہوگئے ہیں اس اہم منصوبے کو روکنے اور مکمل ختم کروانے کے لیے باقاعدہ طور پر تحریری طور پر درخواست دی گئی وقت آنے پر یہ تمام عوامل کو سامنے لے کر آؤنگا میں نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ آپنے حلقے میں ایک تحصیل اور ایک نیابت کے ساتھ فینہ اور لوس کو میونسپلٹی میں شاملِ کروایا دو ڈگری کالج دو انٹرکالج کے قیام کے ساتھ استور پبلک اسکول اینڈ کالج قیام عمل لایا آیک ڈآکٹر ہاسٹل اور ڈگری کالج ہوسٹل کے ساتھ کئی ہائی اسکولز مڈل اسکولز اور پرائمری اسکول لیک روز آر سی سی پلوں کے تعمیر کے ساتھ ضلع بھر میں دس کروڑ کی واٹر سپلائی 19 کرروڑ روپے کا راما میڈوز روڑ بھی شاملِ ہے ضلعی ہیڈکوارٹر میں تقریبا تین اراب سے زیادہ منصوبے جبکہ ڈشکن میں تقریبا تحصیل کے دو اراب سے ذیادہ منصوبے ڈویہاں یونین بونجی سے ہرچو تک بونجی روڑ کے ساتھ پانچ اراب سے ذیادہ کے منصوبے شاملِ ہیں فینہ گاؤں سے مجھے صرف تیرا ووٹ ملے تھے وہاں پر بھی بیس سے پچیس کرورڑ کے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوگا بولن گاؤں میں ڈسپنسری کے ساتھ دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جبکہ گوریکوٹ سے مجھے دو سے ڈھائی سو ووٹ ملے بدلے میں مجموعی طور پچاس کروڑ سے زائد ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے سٹی بوٹیفکشین فیز ٹو میں گوریکوٹ عیدگاہ پتی پورہ بولن چونگرہ کے اندر پچاس کروڑ سے 70 کرروڑ تک کام ہونا تھا جسکو باقاعدہ درخواست دے کر کنسل کروایا گیا اسکے باوجود بھی انشاللہ میرے مقابلے میں سب مل کر بھی کوئی کچھ نہیں کرسکتے ہیں سوائے پروپگینڈا کے علاؤہ کوئی اور بیانہ نہیں ہے سب کو شمس الحق فوبیا ہوگیا ہے اور شکست صاف نظر آرہی ہے انشاللہ عوام اور ووٹ کی طاقت سے میر صادق اور میر جعفر کو اس مرتبہ پہلے سے ہی زیادہ عبرتناک شکست دینگے