
ایبٹ آباد(محاسب نیوز)ضلعی پولیس سربراہ ڈی پی او عمر طفیل (PSP) کی ہدایات پر تھانہ میرپور پولیس کی بڑی کاروائی ایس ایچ او اصغر خان کی قیادت میں قبضہ مافیا کے 4 افراد کو یونیورسٹی ٹا¶ن جھنگی کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ارشاد ولد روشن دین سکنہ بانڈہ قاضی، فیض الرحمن ولد شفیع محمد & عالمزیب ولد فردوس ساکنان بانڈہ نبی، کفایت اللہ ولد رشید سکنہ بانڈہ علی خان نے یونیورسٹی ٹا¶ن جھنگی میں شہری کی زمین پر اسلحہ کی نوک پر ناجائز قبضہ کی کوشش کی اور شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں،دوران گرفتاری ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ میرپور میں مقدمہ زیر دفعات447، 506(ii)، 148، 149 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔



