مظفرآباد

دہلی دھماکہ کے بعدجماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کیخلاف آپریشن 1ہزار گرفتار

نئی دہلی (صباح نیوز)نئی دہلی بم دھماکے کے بعد مقبوضہ کشمیر بھر میں جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے400 سے زائد مقامات کا محاصرہ  کیا گیا    جبکہ1000 افراد کر گرفتار کر لیا گیا پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ چار دنوں کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں 400 سے زیادہ محاصرہ اور تلاشی کارروائیاں (CASOs) انجام دیے گئے،موں کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں کالعدم تنظیم جماعتِ اسلامی کے خلاف ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے ضلع بھر میں 200 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے جماعتِ اسلامی کے ارکان اور ان کے قریبی ساتھیوں کے گھروں اور دیگر مقامات پر مارے گئے ہیں۔    بھارتی ٹی وی  کے مطابق اسلام اباد میں تقریباً 100 لوگ حراست میں لیے گئے جن سے سے پوچھ گچھ کی گئی، ان میں سے کئی کو پابند ضمانت کیا گیا اور بعض کو انسدادِ تخریب کاری قوانین کے تحت ضلع جیل مٹن، اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں ایک بڑی مربوط کارروائی میں، سوپور پولیس نے ضلع سوپور میں 200 مقامات پر  تلاشی کارروائیوں کا ایک سلسلہ چلایا، جس میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (UAPA) کے تحت جماعت اسلامی (JeI) سے منسلک افراد اور احاطے کو نشانہ بنایا گیا

Related Articles

Back to top button