مظفرآباد

جہلم ویلی آیوڈائزڈ نمک کی اہمیت سے متعلق آگاہی ورکشاپ

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)ضلع جہلم ویلی میں آیوڈائزڈ نمک کی اہمیت سے متعلق آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر،عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے تعاون سے غذائی قلت کے خاتمے کے لیے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے،آیوڈین کی کمی کی وجہ سے بڑی تعداد میں مردہ بچوں کی پیدائش اور ذہنی پسماندگی کا شکار ہو رہے ہیں،لیڈی ہیلتھ ورکرز اس حوالے سے عوام کو صحت کی تعلیم فراہم کریں،کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام راجہ ساجد عظیم خان نے کہا کہ روزانہ کی خوراک میں آیوڈین کا باقاعدگی سے استعمال نہ صرف بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کو بہتر بناتا ہے بلکہ حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے،انہوں نے ٹریننگ کے شرکاء کو بتایا کہ اس ٹریننگ کے بعد ضلع جہلم ویلی کی تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز آبادی میں گھر گھر جا کر لوگوں کو آیوڈین والے نمک کے استعمال کی اہمیت سے آگاہ کریں گی تاکہ کوئی بھی خاندان اس بنیادی غذائیت کی کمی کا شکار نہ رہے،آیوڈائزڈ نمک کے استعمال کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ محترمہ قراتعین،کوآرڈینیٹر نیوٹریشن اینڈ ایم این سی ایچ پروگرام راجہ ساجد عظیم خان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولرراجہ شعیب حسین،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر این پی نوشین سعید سمیت لیڈی ہیلتھ سپروائزرز ضلع جہلم نے شرکت کی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مزید کہا کہ آیوڈین انسانی خوراک کا ایک اہم جز ہے جس کی کمی انسانی دماغ اور جسم کی نشوونما کو متاثر کرتی ہے، آج کی ٹریننگ کا مقصد آیوڈین کی اہمیت اور آیوڈین والے نمک کے استعمال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے،آیوڈین کی کمی صحت کے بہت سے مسائل کا سبب بن سکتی ہے جن میں گٹھلی، دماغی معذوری اور جسمانی کمزوری شامل ہے،اس تناظر میں محکمہ صحت آزاد کشمیر کے نیوٹریشن پروگرام نے آزاد کشمیر میں آیوڈین والے نمک کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے نچلی سطح پر ایک جامع مہم شروع کی

Related Articles

Back to top button