پاکستان دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر کھڑے ہوکر جنگ کر رہا ہے‘مظفر حسین

اسلام گڑھ(نامہ نگار)نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر کھڑے ہوکر جنگ کر رہا ہے، دنیا کے کسی بھی ملک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتنی قربانیاں نہیں دی جس قدرقربانیاں پاکستانی افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی عوام نے دی ہیں، ہزاروں جانوں کی قربانی دینے کے بعد پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کیا گیا، اب فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج ملکر پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہ رہے ہیں گزشتہ دنوں ہونے والے دہشت گردوں کے حملوں میں معصوم شہریوں کو شہید کیا گیا، اس میں کوئی دوارے رائے نہیں ہے کہ ان حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھارت اور افغانستان میں بیٹھے ہوئے افغان طالبان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر مسلم کانفرنس ضلع بمھبر راجہ طاہر اقبال،مرکزی ممبر مجلس عاملہ مسلم کانفرنس پیر سید مظفر حسین گیلانی،اورسیز رہنما چودری ساجد ایوب پاکستان پیپلز پارٹی اسلام گڑھ کے رہنما راجہ ارسلان طارق،صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع پلندری سردار جنید ریاض،سیاسی و سماجی رہنما ابوبکر ایوب، اوورسیز رہنما راجہ عماد نجیب،سیاسی و سماجی اورسیز رہنما منیر حسین (مائیکل)،آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے رہنما ہمایوں چغتائی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا پیر سید مظفر حسین گیلانی نے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے بلکہ مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت اور بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے،جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، راجہ طاہر اقبال نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی بھارت اور طالبان کی کوششیں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو سکیں گے، پاکستان کی عوام کو اپنی افواج پر بھرپور بھروسہ اور اعتماد ہے ہماری افواج نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے حالات کو بہتر کیا اور دشمنوں کو دندان شکن جواب دیکر یہ ثابت کیا



