مظفرآباد

شہید گلی میں شمولیتی پروگرام،2026کا سورج ن کی کامیابی کی نوید لائے گا(شاہ غلام قادر

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے حلقہ کوٹلہ یوسی شہید گلی کے مقام پر شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2026 کا سورج پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا، پیپلزپارٹی کی چار ماہ کی حکومت اس کے بعد آرام کرنے کا وقت ہو گا، عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مسلم لیگ ن کا ہر کارکن ہر حلقے سے نکلے گا، آج کا یہ شمولیتی پروگرام اس بات کا غمازی کرتا ہے آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے۔ آزاد کشمیر میں تین وزیر اعظم چلے گے، چوتھے وزیر اعظم کی آمد ہے جو صرف 4 ماہ کے لیے آئے گا، میں کارکنوں سے کہنا چاہتا ہوں آپ اطمینان رکھیں آنے والا وقت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کا ہے، کارکن آپس میں اتحاد رکھیں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ایم ایل اے گزشتہ ڈھائی سالوں سے اقتدار میں ہیں جو انہوں نے اپنے اپنے حلقوں میں کیا سب کے سامنے ہے۔ جو لوگ گزشتہ ڈھائی سالوں میں کچھ نہیں کر سکے وہ چار ماہ میں کچھ نہیں کر پائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں سمیت ہم سب نے جاگنا ہو گا آزاد کشمیر کے فنڈز پر پہرا دینا ہو گا، سماجی بہبود کے دس ارب روپے کے فنڈز پر پہرا دینا ہو گا جو آزاد کشمیر کے عوام کے ہیں ان فنڈز کو خرد برد ہونے سے بچانا ہے۔ مسلم لیگ ن نے ایک 2021 میں نوکریوں کے حوالے سے ایک قانون بنایا جس پر پی ٹی آئی نے دو سال روندنے کی کوشش کی مگر عدالت نے مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے قانون کو ہی لاگو کیا وہ قانون مسلم لیگ ن نے اس لیے بنایا تھا کہ ایک عام غریب شخص کا بیٹا بھرتی ہو سکے جو بغیر کسی رشوت اور سفارش کے بغیر بھرتی ہو سکے، مسلم لیگ ن کے بنائے جانے والے قانون کے بعد عدالت نے مسلم لیگ ن کے قانون کو ہی لاگو کروایا جس سے ایک عام اور غریب کے بچے کو نوکری ملے گی

Related Articles

Back to top button