عوام مناقت نہ کرے تو قوم کی تقدیر بد ل سکتی ہے۔ ڈاکٹر لطف الرحمان

مظفرآباد(خبر نگار خصوصی) عوام منافقت نہ کرے تو قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے، عوامی جائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ عوام کا اعتماد اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اب ایکشن کمیٹی کو قانون ساز اسمبلی تک پہنچنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر لطف الرحمان اعوان نے میڈیا سے ون ٹو ون گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر لطف الرحمن اعوان کا کہنا تھا کہ عوامی جائنٹ ایکشن کمیٹی سیاسی جماعتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ معاہدہ کراچی کے بعد گلگت بلتستان دیا گیا تھا۔ 78 سال سے صرف چند خاندان ہی اسمبلیوں میں موجود ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی آنے والی لاٹ نے عام آدمی کا راستہ ہی روکا ہے۔ڈاکٹر لطف الرحمن اعوان کا مزید کہنا تھا کہ جب زکوۃ سے اشرافیہ مستفید ہوگی تو عام عوام کو کیا ملے گا۔ 15 کروڑ کے بجٹ میں تعمیر ہونے والا فلائی اوور کا منصوبہ آج 39 کروڑ میں تکمیل ہونے کی شنید ہے۔ یہ فلائی اوور ہے جو صرف کمائی کے لیے بنایا جا رہا ہے۔ریاستی پراجیکٹ اور تعمیراتی منصوبے صرف کمائی کا ذریعہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریفارمز تو لایے ہی نہیں جا سکے۔ ریفارمز تو کہیں بھی نہیں دکھائی نہیں دیتے۔ ملازمین کا کام صرف کام کرنا ہے اور اپنے فرائض منصبی کو احسن انداز میں سرانجام دینا ہے،ملازمین تنظیمیں بنا کر حکومتی بلیک میلنگ چہہ معنی دارد۔ ڈاکٹر لطف الرحمن اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی انتقامی ٹرانسفرز پر پابندی ہونی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صرف شکلیں ہی تبدیل ہوئی ہیں نظام تبدیل نہیں ہوا، لوٹا کریسی ہی سامنے آئی ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کے لیے دارلحکومت میں ایک گھڑی نصب کی گئی،کشمیر کی آزادی کے دن پر کیا کبھی بڑا اجتماع منعقد کیا جا سکا۔




