دارالحکومت کی اہم شاہراہوں پر غیر قانونی پارکنگ، تجاوزات قائم

مظفرآباد(محمدشبیر انجم /نامہ نگار)دارالحکومت کی مین شاہراہوں پر پارکنگ کی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے درجنوں گاڑیاں سڑکوں کے ارد گرد پارک پیدل چلنے والوں کیلئے بنائی جانے والی فٹ پاتھ پر ریڑھی تھڑے۔ موٹر سائیکلوں نے قبضہ جمالیا۔ پیدل چلنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گیلانی چوک۔اولڈ سیکرٹریٹ۔نیلم۔پل حیدری مارکیٹ۔نیو لاری اڈہ فٹ پاتھوں پر بھی موٹر سائیکل۔ریڑھی تھڑے والے برا جمانہیں جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے دارالحکومت مظفر آباد کا کیپٹل سٹی ہے لیکن پارکنگ کی جگہ کہیں بھی شہریوں کیلئے مختص نہیں جہاں شہری گاڑیاں پارک کر کے روز مرہ کے کاموں کو سر انجام دے سکیں پارکنگ کی جگہ نہ ہونے کے باعث درجنوں گاڑیاں شاہراہوں کے ساتھ روزانہ کھڑی کر دی جاتی ہیں پیدل چلنے والے شہریوں کیلئے بنائی جانے والی فٹ پاتھوں پربائیکیا والوں نے قبضہ جمالیا ہے شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جگہ جگہ لگے تھوڑے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کیلئے پارکنگ ایریاز بنائے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر نہ ہو اور شہریوں کو بھی مارکیٹوں میں آنے جانے سے دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے