مظفرآباد

دارالحکومت میں کم وزن،غیر معیاری نان وباقر خانی کی فروخت

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی) دارالحکومت میں کم وزن غیر معیاری روٹی نان باقر خانی کی فروخت جاری، باقر خانی 30روپے کے بجائے 35روپے میں فروخت کر کے شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے اکثر نان بائی کچی روٹی نان فروخت کرتے ہیں شہری شکایت کریں تو ان کے ساتھ تو تکرار لڑائی جھگڑے پر اتر آتے ہیں شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی، میونسپل مجسٹریٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور کم وزن غیر معیاری نان روٹی باقر خانی فروخت کرنے والے نان بائیوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں 100گرام وزن کی روٹی نان باقر خانی فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے۔

Related Articles

Back to top button