کالمزمظفرآباد

محکمہ صحت جہلم ویلی کا تاریخی اقدام — گھر گھر طبی سہولیات کی فراہمی کا جامع پروگرام شروع

تحریر۔محمد اسلم مرزا

ضلع جہلم ویلی میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ? صحت نے ایک بڑا اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے بزرگ، معذور، بستر نشین اور دائمی امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے گھر پر مبنی طبی نگہداشت کا جامع پروگرام شروع کر دیا ہے۔ یہ اقدام سیکریٹری صحت بریگیڈیئر عامر رضا ٹیپو کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شروع کیا گیا ہے، جن کا مقصد بالخصوص دور دراز پہاڑی علاقوں میں رہنے والے مریضوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی بنیادی و ضروری سہولیات پہنچانا ہے۔

افتتاحی تقریب میں اعلیٰ عسکری و سول احکام نے شرکت کی
پروگرام کا افتتاح جی او سی مری، جنرل زرار محمود نے 28 نومبر 2025 کو ٹی ایچ کیو اسپتال لیپا میں کیا۔ افتتاحی تقریب ایک باوقار اور بھرپور اجتماع کی صورت میں منعقد ہوئی، جس میں سیکرٹری صحت عامر رضا ٹیپو کمانڈر 75 بریگیڈ بریگیڈیئر عامر فرید خان۔ڈی ایچ او جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف لیڈی ہیلتھ ورکرزاور مقامی کمیونٹی کے نمائندگان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ تقریب میں پروگرام کے مقاصد، اس کے عملی طریقہ کار اور عوامی فائدے پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

پروگرام کی خصوصیات اور خدمات
اس خصوصی طبی پروگرام کے تحت محکمہ? صحت کی ٹیمیں ان مریضوں تک پہنچیں گی جواسپتال تک سفر کرنے کی استطاعت نہیں رکھتیبستر نشین یا شدید معذوری کا شکار ہیں بلڈ پریشر، شوگر، دمہ، دل اور گردوں کے امراض جیسے دائمی مسائل سے دوچار ہیں یا عمر رسیدگی کی وجہ سے باقاعدہ طبی معائنے کے محتاج ہیں

پروگرام کے تحت مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں شامل ہیں:بنیادی طبی معائنہ ضروری لیبارٹری ٹیسٹ۔ بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر اسکریننگ۔زخموں کی ڈریسنگ۔ادویات کی فراہمی۔ریفرل سروس اگر مریض کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنا ضروری ہوخواتین مریضوں کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خصوصی خدمات شامل ہونگی

ڈی ایچ او جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل نے بتایا کہ یہ پروگرام مقامی ضروریات کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیپا، چکار، کھاڑی، چتر، گھجیرا اور دیگر دور دراز یونین کونسلز کے مریض اس پروگرام سے براہِ راست مستفید ہوں گے۔ان کے مطابق، یہ اقدام نہ صرف اسپتالوں پر دباؤ کم کرے گا بلکہ ان مریضوں کی صحت بہتر بنانے میں بڑی مدد دے گا جو بروقت اور باقاعدہ علاج سے محروم رہ جاتے تھے۔

مقامی عوام کی جانب سے خیر مقدم
افتتاحی تقریب میں شریک مقامی کمیونٹی کے افراد نے اس اقدام کو حکومتِ آزاد جموں و کشمیر اور محکمہ? صحت کی بہترین خدمات کا تسلسل قرار دیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں مریضوں تک گھر گھر طبی سہولیات پہنچانا ایک دیرینہ ضرورت تھی، جسے پورا کرنا قابلِ ستائش قدم ہے۔

علاقے میں صحت کی بہتری کی سمت عملی پیش رفت
ماہرین کے مطابق اس پروگرام کے آغاز سے جہلم ویلی کے صحت کے نظام میں ایک واضح بہتری آئے گی۔ گھر پر طبی سہولت دینے کے باعث مریضوں کی تکلیف اور اخراجات میں کمی آئے گی ایمرجنسی کیسز کم ہوں گیبیماریوں کی بروقت تشخیص ممکن ہو سکے گی خواتین اور بزرگ مریض زیادہ بہتر انداز میں علاج حاصل کر سکیں گے

Related Articles

Back to top button