مظفرآباد

ٹریفک پولیس، میونسپل کارپوریشن اور JSبینک میں معاہدہ

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی) آزادکشمیر ٹریفک پولیس میونسپل کارپوریشن اور JSبنک مظفرآباد کے درمیان آن لائن زندگی ایپ کے نام سے معاہدہ، ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن کا ٹیسکز اور چالان فیس نظام ڈیجٹیلائز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ 15ہزار سے زائد دکانوں کی رجسٹریشن کمپیوٹرائزڈ کر دی گئی محکمہ پبلک ہیلتھ سمال انڈسٹریز، منرل ٹیوٹا، اے پی ایس سکول، سائنس ماڈل کالج اپر چھتر محکمہ زکوۃ، بہبود فنڈز کو بھی آن لائن کرنے کے لیئے معائدہ کیا جارہا ہے۔ جبکہ JSبنک مظفرآباد میونپسل کارپوریشن پلازہ کے باہر ٹف ٹائلوں کی تنصیب کر گا JSبنک پاکستان کے مالک جہانگیر صدیقی، علی جہانگیر صدیقی کی خصوصی دلچسپی کے باعث JSبنک پاکستان کے سی او نعمان اظہر زندگی اپلیکیشن کی نگرانی میں ایریا منیجر JSبنک مظفرآباد عارف قریشی کے مطابق JS بنک مظفرآباد میں حکومت آزادکشمیر کے ساتھ عوام کی آسانی کیلئے ٹیکسز بلات چلان فیس کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹلائز نظام کا آغاز کر دیا ہے آئندہ دنوں میں محکمہ تعلیم کالجز سکولز میں بھی بچوں کو فیس کی ادائیگی کے مسئلہ سے نکالنے کیلئے آن لائن فیس ادا کرنے کیلئے معاہدہ کیا جائے گا حکومت آزادکشمیر چیف سیکرٹری، سیکرٹری مالیات سے بھی توقع ہے کہ وہ اس سلسلہ میں JS بنک مظفرآباد کے ساتھ تعاون کریں گے۔

Related Articles

Back to top button