مظفرآباد

جہلم ویلی کے مرد وخواتین کا مستقبل روشن بنانے کیلئے خوشخبری

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)آزاد جموں وکشمیر ٹیوٹا نے جہلم ویلی کے مرد،خواتین نوجوانوں کا مستقبل روشن بنانے کے لیے خوشخبری سنا دی،نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن(این اے وی ٹی ٹی سی)نے وزیراعظم یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام(پی ایم وائی ایس ڈی پی) بیچ تھری کے تحت ٹیوٹا کے تعاون سے ضلع جہلم ویلی کے نوجوانوں کے لیے جدید مارکیٹ کی ضرورتوں سے ہم آہنگ مستقبل ساز فری کورسز کا اعلان کر دیا،گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر چناری،گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ہٹیاں بالا،ووکیشنل ٹریننگ سنٹر لیپا) میں داخلے شروع کر دیے گئے،ٹیوٹا ترجمان کے مطابق ان کورسز کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو پائیدار ہنر فراہم کرنا ہے،تاکہ وہ مقامی سطح پر باعزت روزگار کے ساتھ ساتھ ملکی و بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی بہتر روزگار کے مواقع حاصل کر پائیں،فیشن جیولری میکر کورس میں شریک خواتین کو ماہانہ 3 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر چناری میں مرد و خواتین کے لیے جن کورسز کا آغاز کیا گیا ہے ان میں فیشن جیولری میکر 6 ماہ کورس،انگلش لینگویج (IELTS) 3 ماہ کورس،پولٹری فارم مینیجر3 ماہ کورس،ویٹرنری، پولٹری و ڈیری اسسٹنٹ تین ماہ کورس شامل ہیں جبکہ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ہٹیاں بالا میں جن کورسز کا آغاز کیا گیا ان میں فیش جیولری میکر6 ماہ کورس،گرافک ڈیزائن،ویڈیو ایڈٹنگ 3 ماہ کورس،گرافک ڈیزائن پرنٹ میڈیا تین ماہ کورس،گرافک ڈیزائن(یو آئی یو ایکس)تین ماہ کورس،جنرل الیکٹریشن چھ ماہ،وی ٹی سی (وکیشنل ٹریننگ سنٹر لیپا) ایم این جولری میکنگ کورس 6 ماہ شامل ہیں،جہلم ویلی کے نوجوانوں کے لیے تمام کورسز مکمل طور پر فری اور کامیابی کے بعد شرکاء کو(این اے وی ٹی ٹی سی)کی منظور شدہ اسناد بھی جاری کی جائیں گی۔ترجمان کے مطابق داخلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے،خواہشمند امیدوار قومی شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد اور پاسپورٹ سائز تصویر کے ساتھ متعلقہ سینٹر جائیں یا(این اے وی ٹی ٹی سی) کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرائیں۔این اے وی ٹی ٹی سی حکام نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جدید ہنر سیکھیں اور اپنے مستقبل کو مضبوط بنیادوں پر استوار کریں،عوامی حلقوں نے جہلم ویلی کے نوجوانوں کے لیے ٹیوٹا کے زیر اہتمام ان کورسز کی شروعات کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر ٹیوٹا جاوید بڈہانوی سمیت تمام حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button