مظفرآباد

چیف الیکشن کمشنر تعیناتی نام جلد بھیج دیا جائیگا،وزیراعظم اپوزیشن لیڈرکے درمیان اتفاق

اسلام آباد (بیورورپورٹ‘پی آئی ڈی)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور ریاست کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک ہفتے میں مشاورت کی جائے گی اور چیف الیکشن کمشنر کیلئے نام جلد بھیج دیا جائے گا۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ آزادکشمیر میں آیندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے اور انتخابات کو آزادانہ،منصفانہ اور غیر جانبدرانہ بنانے کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن اپنی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔۔یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر نے چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کی تعیناتی کے لیے تحریک کرنے کے حوالے سے وزیراعظم آزادکشمیر کو مکتوب لکھا تھا جس کے تناظر میں ملاقات ہوئی۔

Related Articles

Back to top button