مظفرآباد

سیالکوٹ ورکرز کنونشن نے تاریخی کامیابی حاصل کی‘میاں ذیشان رضا

اسلام گڑھ (نامہ نگار)سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ میاں ذیشان رضا نے کہا ہے کہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سیالکوٹ ورکرز کنونشن نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ سیالکوٹ میں منعقد ہونے والے اس شاندار کنونشن میں سیالکوٹ پسرور۔ شکرگڑھ۔ نارووال۔ ظفروال کے کارکن مسلم کانفرنس اور مقیم کشمیری مہاجرین نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی جس نے مسلم کانفرنس کی عوامی مقبولیت اور نظریاتی وابستگی کو ایک بار پھر واضح کر دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم و صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں منعقد اس کنونشن میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان، مقامی کشمیری مہاجرین نے بھرپور شرکت کی اور ”کشمیر بنے گا پاکستان” کا نعرہ بلند کیا، کنونشن میں شریک ہزاروں افراد نے اس عظیم مقصد کے لیے قربانی دینے کا عزم دہرایا انہوں نے کہا کہ کنونشن میں شریک کارکنان انتہائی پرجوش تھے کارکنان نے مسلم کانفرنس کے منشور اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے نظریے پر اپنے عہد کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ یہ کنونشن نہ صرف سیالکوٹ کی مسلم کانفرنس سے وابستگی کا عملی ثبوت تھا بلکہ تحریکِ آزادی کشمیر اور دفاع پاکستان کے لیے مسلم کانفرنس کے عزم کی بھی زندہ مثال بنا انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس اپنے تاریخی موقف پر قائم رہے گی اور دنیا بھر میں ”کشمیر بنے گا پاکستان” کا نعرہ بلند کرتی رہے گی کارکنان کا جوش و جذبہ قابلِ تحسین تھا جبکہ تیاریاں اور انتظامات بھی انتہائی بہترین ثابت ہوئے اس کامیاب کنونشن سے واضح ہوا کہ مسلم کانفرنس کشمیری عوام کی حقیقی آواز ہے اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا خواب پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی

Related Articles

Back to top button