مظفرآباد
11 سال بعد مظفرآباد شہر میں برفباری‘سردی میں اضافہ‘دفاتر میں حاضری کم رہی‘
مظفرآباد (رپورٹ جہانگیر حسین اعوان سے) آزاد کشمیر کے عوام کی دعائیں رنگ لے آئیں 11 سال بعد مظفرآباد شہر سمیت مختلف اضلاع میں شدید بارش کے بعد برفباری جمعہ کی صبح اندرون شہر برفباری نماز کے لیے اٹھنے والے شہری لطف اندوز ہوئے اور نماز کے بعد برفباری پر خدا کا شکر ادا کیا۔ شدید برفباری کے باعث موسم شدید سرد تاہم شہریوں کی بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے پیر چناسی سراں کا رخ کیا کئی سیاح بھی برفباری میں پھنس گئے جن کو ریسکیو 1122 مقامی لوگوں نے ریسکیو کیا۔ مظفرآباد شہر میں طویل عرصہ سے برفباری نہہونے کے باعث لوگ دعائیں کرتے تھے کہ برف کا نظارہ دیکھ لیں جو اللہ تعالیٰ نے قبول کر لی اور ساری رات شدید بارش کے بعد جمع کی بابرکت صبح کو نماز فجر کے ساتھ ہی برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی اور برف شہر کے علاقوں کے ساتھ ساتھ پہاڑوں تک پہنچ گئی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارش اور برفباری کا سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔ نیلم لیپ، چکار سمیت سیاحتی علاقوں میں برفباری کے باعث راستے بند ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ انتظامیہ محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات اور برفباری کے باعث سرکاری دفاتروں، کاروباری مارکیٹوں میں ملازمین کی حاضری کم رہی ہے جبکہ کباب، سوپ، دودھ جلیبی، پکوڑوں سموسوں ہوٹلوں پر عوام کا رش دیکھنے کا ملا ہے۔





