مظفرآباد

پنڈی اسلام آباد کا آٹامہنگا‘آزادکشمیر میں لوکل ملز کا آٹے کی مانگ بڑھ گئی

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)پنڈی اسلام آباد والا آٹا مہنگا لوکل ملز کے آٹے کی مانگ میں اضافہ لوگ مہنگے آٹے کے بجائے سستا آٹا کھانے کو ترجیح دینے جب بھی پنڈی والے آٹے کا ریٹ بڑھ جائے تو لوکل ملز کے آٹے کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے حالیہ دنوں اسلام آباد والے آٹے کا ریٹ زیادہ ہوا تو مارکیٹ میں لوکل ملز کے آٹے کی ڈیمانڈ بڑھ گئی تفصیلات کے مطابق پنڈی اسلام آباد والے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ لوکل ملز کے آٹے کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ڈیلروں کو ملنے والا آٹا کم پڑنے لگا جب پنڈی والا آٹا سستا تھا تو ہفتوں کے حساب سے ڈیلروں کے پاس آٹا دستیاب ہوتا تھا اب بڑی مشکل سے متعلقہ آبادی کو لوکل آٹا پورا ہونے لگا عوام نے بھی زیادہ تر لوکل ملز کا آٹا استعمال کرنا شروع کر دیا سب ڈویژن پٹہکہ اور اس کے مضافات میں اس آٹے کے کوٹے کو بروقت بڑھایا جائے تاکہ ہمہ وقت ڈیلروں کے پاس آٹا موجود ہو ڈیلروں کو پابند بنایا جائے کہ وہ لوکل ملز کا آٹا ہوٹلوں بازاروں میں فروخت کرنے کے بجائے اپنے متعلقہ ایریا کے لوگوں کو آٹا فراہم کریں ذرائع کے مطابق سب ڈویژن پٹہکہ کے ہوٹلوں پر بھی لوکل ملز کا آٹا استعمال کیا جا رہا جس کے باعث مارکیٹ میں لوکل ملز کے آٹے کی شدید قلت پیدا ہو جاتی ہے عوام کو ہمقہ وقت لوکل ملز کے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ڈیلروں کو زیادہ مقدار میں آٹا فراہم کیا جائے عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک نیلم فلور ملز کے آٹے کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں کشمیر کے غریب لوگ پنڈی اسلام آباد والے آٹے کے بجائے لوکل ملز کا آٹا استعمال کرتے ہیں لیکن محکمہ خوراک کی جانب سے دیا جانے والا آٹا کھانے کے قابل نہیں ہوتا محکمہ خوراک آٹے کی کوالٹی کو بہتر بنائیں وفاقی حکومت نے کشمیری عوام کو ایک سبسڈی دے رکھی ہے اس پر آزاد حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی عوام کو مناسب دام والا میعاری آٹا فراہم کریں نہ کہ غیر میعاری آٹا سبسڈی کے نام پر عوام کو کھلایا جائے دیہی علاقوں میں آٹے کی مقدار کو بڑھانے کے ساتھ آٹے کی کوالٹی کو بہتر بنا کر عوام کو ریلیف دیا جائے سبسڈی کے نام پر عوام کے ساتھ فراڈ نہ کیا جائے تاکہ غریب لوگ سستے داموں لوکل ملز کا آٹا خرید کر استعمال کر سکیں،،

Related Articles

Back to top button