مظفرآباد

کشمیری بھارتی یوم جمہوریہ پریوم حق خودارادیت منائیں گے، ڈاکٹر محمد مشتاق

مظفرآباد،دھیرکوٹ(پ ر)جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ دو کروڑ کشمیری ہندوستان کے نام نہاد یوم جمہوریہ پریوم حق خودارادیت منائیں گے،ہندوستان فاشسٹ ملک ہے تمام اقلتیں غیر محفوظ ہیں،نریندمودی نے ہندوستان کی نام نہاد جمہوریت اورسیکولرازم کے چہرے سے نقاب اتار دیاہے،بیس کیمپ کی قیادت حقیقی کردار ادا کرتی تو آج کشمیری آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہوتے،جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور عوام کی خوشحالی کا ایجنڈا لے کر عوام کے پاس جارہی ہے،عوام درست فیصلہ کریں،غربی باغ جماعت اسلامی قیادت کی تبدیلی کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور جدوجہد کررہی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے تقربیات سے خطاب اور غربی باغ کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ عوام 77برس سے مسلط روایاتی قیادت اور موروثی پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیں عوام کو جماعت اسلا می کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کررہے ہیں،جماعت اسلامی کی خدمات پوری قوم کے سامنے ہیں قوم اعتماد کرے تو قومی خزانے کا درست استعمال کرکے عوام کے معیار زندگی کو بہتر کریں گے صحت تعلیم مفت فراہم کریں گے بے روزگار نوجوانوں کو بنوقابل پروگرام کے تحت باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے،انھوں نے کہاکہ زی جنریشن کے مسائل کا ادراک جماعت سلامی رکھتی ہے اور ا س کے حل کاپورا پروگرام بھی رکھتی ہے۔ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاکہ قرآن کا آج ہم پر سب سے بڑا حق یہ ہے کہ قرآن کے نظام کا نفاذ کی جدوجہد کی جائے اور قرآن کے نظام کو نافذ کیاجائے،قرآن کی درس گائیں قرآن کے پیغام کو عام کررہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button