مظفرآباد
مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے‘ رفیق نیئر
مظفرآباد(محاسب نیوز)وزیر اطلاعات، اوقاف و مذہبی امور چوہدری محمد رفیق نیئر نے 26 جنوری بھارتی یومِ جمہوریہ و کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہندوستان کی جمہوریت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے فراڈ ہے، ہندوستان ایک انتہا پسند ریاست ہے۔ کشمیری ہندوستان کے مقبوضہ جموں وکشمیر پر جابرانہ تسلط کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔کشمیری عوام حقِ خودارادیت اور تحریکِ آزادی کے لیے طویل عرصے سے قربانیاں دے رہے ہیں اور اپنی جدوجہد کو کامیابی تک جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے اور اس م¶قف سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر وہ کوشش قابلِ قدر ہے جو سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کی طرف لے جائے، تاہم کشمیری عوام کے لیے قابلِ قبول حل وہی ہوگا جو ان کی خواہشات اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ریاستِ جموں و کشمیر کو ایک ناقابلِ تقسیم وحدت سمجھتے ہیں اور ان کی جدوجہد اپنے منطقی انجام تک پہنچ کر رہے گی۔





