مظفرآباد
چیمبر آف کامرس آزادکشمیر مظفرآباد کے بانی صدر اجمل قریشی کی کامیاب سرجری

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی) چیمبر آف کامرس آزادکشمیر مظفرآباد کے بانی صدر اجمل قریشی کا الشیخ بن زید ہسپتال مظفرآباد میں کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ جو ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی عیادت کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز تاجر حاجی صدیق کھوکھر، جہانگیر اعوان، سفیان بشارت مغل نے ہسپتال جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے اجمل قریشی آج ہسپتال سے اپنے گھر منتقل ہو جائیں گے۔


