
ساداتِ گیلانیہ ککڑواڑہ، ضلع جہلم ویلی کی تاریخ میں سید محمد رفیق گیلانی ایڈووکیٹ (ہائی کورٹ)، سابق صدر معلم ہائی سکول کا نام ہمیشہ عزت، خدمت اور اخلاص کے ساتھ لیا جائے گا۔ وہ ایک ایسی درویش صفت شخصیت تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی غریب، متوسط اور بے سہارا لوگوں کی خدمت، روزگار کی فراہمی اور تعلیم کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ انہوں نے کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا اور ہمیشہ محبت، خلوص اور وقار کے ساتھ لوگوں کے دل جیتے۔
اسی طرح علاقے میں علم کی شمع سب سے پہلے
ریٹائرڈ پرنسپل پیر سید نذیر حسین گیلانی
نے روشن کی، جنہوں نے نسلوں کو علم کی روشنی دی۔ ان دونوں عظیم ہستیوں کے ہزاروں شاگرد آج بھی ان کے علم، کردار اور خدمت کو فخر سے یاد کرتے ہیں۔
آج انہی روشن روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے
سید شائق الحسن گیلانی ایڈووکیٹ
اپنے والد مرحوم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے خدمتِ خلق میں مصروف ہیں، جبکہ
سید ندیم الحسن گیلانی
اپنے والد مرحوم کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے معصوم بچوں کو علم کی روشنی سے منور کر رہے ہیں۔
ایسی شخصیات جسمانی طور پر ہم میں موجود نہ ہوں تو بھی
ان کے کردار، خدمات اور نیک اعمال انہیں ہمیشہ زندہ رکھتے ہیں۔
اللہ رب العزت ان مرحومین کے درجات بلند فرمائے
اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
(آمین یا رب العالمین)



