افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی،سر پرائز ڈے عقیدت و احترام سے منایا گیا

مظفرآباد(صباح نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر بھارت کی جانب سے فضائی خلاف ورزی کے دفاع میں مار گرائے جانے والے طیاروں اور پائلٹ ابی نند کی گرفتاری افغانستان میں آپریشن غضب للحق کی کامیابی پر افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کیلئے،سر پرائز ڈے،انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انٹلیجنس بیس آپریشن میں شہیدوں کو اہل کشمیر کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا سرپرائز ڈے اور،، آپریشن غضب للحق،،کی مناسبت سے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی شوکت جاوید میر تھے اور صدارت شوکت راٹھور خاکسار نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں جس طرح رب العزت نے مثالی فوجی حکمت عملی سے پاکستان کو بھارت پر معرکہ حق بنیان مرصوص میں عظیم الشان فتح سے ہم کنار کر تاریخ عالم میں سرخرو کیا اسی طرح افغانستان میں بھارت نواز پالیسیوں میں نہتے انسانوں کی قتل و غارتگری اغواء برائے تاوان جرائم کی بے تاج دنیا کے کرداروں کا حشر چشم فلک دیکھے گی،پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ناقابل تسخیر دفاع مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی قومی تشخص امن و استحکام کی خاطر ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی میزائل ٹیکنالوجی سے افواج پاکستان کو لیس کیا ہماری افواج نے جم خانہ لاہور ناشتہ کرنے کے فرعونی دعویدار بھارتیوں کو ٹینک چھوڑ کر ننگے پاؤں واپس بھاگنے پر مجبور کیا وہ عبرتناک تاریخ وہ کیوں فراموش کر دیتے ہیں شوکت جاوید میر نے کہا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص کے بعد مسلۂ کشمیر کو عالمی سطح پر تقویت ملی ہے جس سے خائف ہو کر بھارت نے افغانستان کے غیور عوام کو لالچ دے کر دہشتگردی پر اکسایا فوجی دستوں معصوم بچوں خواتین مدارس اور چوک چوراہوں میں خود کش دھماکوں کیلئے استعمال کیا بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادو کے نیٹ ورک کی پاکستان میں خونریزی کیلئے وارداتیں کھلا ثبوت ہیں،افواج پاکستان کی دنیا بھر میں دفاعی استعداد کار پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے چرچے بھارت کے گلے کا پھندا ثابت ہو رہے ہیں کشمیری عوام مظبوط خوشحال مستحکم جمہوری پاکستان کو اپنا سنگ میل سمجھتے ہیں پاکستان افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہیں وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں قائم پیپلز پارٹی کی حکومت نے تین ماہ میں نفرتوں کو عقیدتوں میں تبدیل کر دیا نظریہ استحکام پاکستان کے خلاف سازشوں کو کچلنے کا مشن سر انجام دیا۔



