ایبٹ آباد معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل 1ملزم گرفتار

ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر) ایبٹ آباد معمولی توں تکرار پر ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان قتل ، مقتول سابق پٹواری سیف الرحمان کا بیٹا تھا پولیس تھانہ کینٹ کے SHO عبدالغفور قریشی کی دبنگ کاروائی ، 24 گھنٹے کے اندر واقعہ میں ملوث 1 ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹمارتم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پٹواری سیف الرحمان کے بیٹے نعمان کا نواں شہر کے رہائشی جان شیر ، جمشید پسران جاوید سکنہ لوئر محلہ شعیب زئی نواں شہر سے کسی بات پر معمولی تلخ کلامی اور توں تکرار ہوا جس پر ملزمان کی نعمان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نعمان ولد سیف الرحمان موقع پر جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ کینٹ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم جان شیر ولد جاوید کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعہ میں ملوث دوسرا ملزم جمشید قرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا کینٹ پولیس نے زیر دفعہ 302 ، 202 ، 201 مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی جو ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔