گلگت بلتستان

ڈائریکٹر جنرل GDA کا نگر کالونی میں سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کا دورہ

گلگت(محاسب نیوز) ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اظہار اللہ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج انجینئر شفقت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ جی ڈی اے انجینئر مظہر سہیل اور متعلقہ کنٹریکٹرز کے ہمراہ نگر کالونی میں انٹیگریٹڈ واٹر سپلائی اسکیم کا تفصیلی دورہ کیا. اس موقع پر نگر کالونی کے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے جی ڈی اے کی عوامی سہولت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا. اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے نگر کالونی کے عوام کو یقین دہانی کروائی کہ پانی سے متعلقہ تمام مسائل ایک مہینے کے اندر حل کیئے جائنگے اور پانی کی مکمل ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے بعد ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے بسین حافظ آباد اور بسین شوٹی میں جاری سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا. اس موقعے پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے متعلقہ حکام اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، تاکہ عوام کو معیاری اور دیرپا سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Related Articles

Back to top button