Uncategorized

بٹگرام ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع


بٹگرام( کرائم رپورٹر) صوبائی حکومت کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی خصوصی نگرانی میں ٹی ایم اے انسپکٹر دوستی الرحمن کی زیرِ قیادت انسدادِ تجاوزات سکواڈ نے بٹگرام مین بازار میں آپریشن کیا۔یہ کاروائی شہریوں کی شکایات اور آمدورفت میں مشکلات کے پیش نظر کی گئی۔ ٹی ایم اے بٹگرام کے عملے نے مین روڈ کے دونوں اطراف پر موجود تمام عارضی تجاوزات کو ہٹا کر سڑک اور فٹ پاتھ کو صاف کیا، تاکہ ٹریفک کی روانی بحال رہے اور عوام کو آسانی میسر ہو۔اس موقع پر عوام، بالخصوص تاجر برادری اور ریڑھی بانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ شہر بھر، خصوصاً مین شاہراہِ ریشم کے اطراف عارضی تجاوزات لگانے سے گریز کریں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button