بلوچستان کی ترقی پاکستان کی خوشحالی سے جڑی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑیہے، صوبے کی جغرافیائی ساخت ترقی کے سفرمیں چیلنج بن گئی ہے، دور دراز آبادیوں تک بجلی و پانی کی فراہمی اہم مسئلہ ہے۔نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے، بلوچ رہنماؤں نے رضاکارانہ طور پر پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا، بلوچستان کی ثقافت، تاریخ اور روایات اسے منفرد بناتی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے، افسوس ہے کہ بلوچستان کی دولت اب بھی زمین کے اندر دفن ہے، گزشتہ دہائیوں میں بلوچستان کو نظر انداز کرنا خود احتسابی کا لمحہ ہے




