ابیٹ آبادتازہ ترینصوبائیقومی

افغان مہاجرین کیلئے نرم گوشہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے ، بیرسٹر سیف

ایبٹ آباد(نامہ نگار)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات ونشریات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ یوم دفاع کے ساتھ پیغمبر آخر الزمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت ہے جو پوری دنیا کے لئے خوشی کا دن ہے۔ان کی تمام تعلیمات کا خلاصہ محبت اور انسانیت کے اقدار کا فروغ ہے۔انہوں نے اپنی امت کو اچھے کاموں کی تلقین کی ہے۔انسانوں کی فلاح کے کام کرنے والے اللہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں۔افغان مہاجرین کے لئے نرم گوشہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے۔افغانی حکومت پاکستان کو ٹیکس دیتے ہیں ان کو قانون کے مطابق سہولیات دینے کی ضرورت ہے۔وفاقی حکومت نے ان کے مویشی لے جانے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ جو سراسر ذیادتی ہے۔کسی افغان کو کوئی پولیس والے چھیڑے تو خیبر پختونخوا حکومت ایکشن لے گی۔ملک میں پنجاب،بلوچستان سندھ اور خیبر پختونخوا میں نئے صوبوں کے قیام کے حامی ہے۔جو لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر ہونے چائیں۔کالا باغ ڈیم کے لئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ صوبہ میں آٹا کی قیمتوں میں اچانک اضافہ پر حکومت نے نوٹس لیا زخیرہ اندوذوں کو ٹینڈر کے مطابق فروخت ک پابند بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب سیلاب زدگان کی مالی امداد کے لیے پریس کلب،آل ٹریڈرز فیڈریشن،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اشتراک سے امدادی کیمپ کی رقوم،سامان اور ادویات کو الخدمت فا¶نڈیشن کے سپرد کرنے کی منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم،صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم،جنرل سیکرٹری راجہ منیر خان،صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر عاطف قیوم،جنرل سیکرٹری ثاقب خان،الخدمت فا¶نڈیشن کے صدر ملک تنویر اعوان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات اکرام اللہ،کری ایٹو ونگ کے ڈائریکٹر دانش بابر،ریڈیو پختون خوا ایبٹ آباد کے انچارج محمد رضوان،سابق صدور پریس کلب سردار شفیق احمد،محمد عامر شہزاد جدون،محمد شاہد چوہدری،الخدمت فا¶نڈیشن کے عہدیداران،آل ٹریڈرزفیڈریشن جنرل باڈی کے ممبران اور میڈیا کے نمائندے موجود تھے۔بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا افغان مہاجرین کے لئے معاشرتی اور سماجی روایات اجازت نہیں دیتی کسی کو تکلیف پہنچائیں۔افغانستان کے حالات کسی سے پوشیدہ نہیں۔دہشتگردی کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن اس میں پاکستانی بھی ملوث ہیں۔چند لوگوں کی وجہ سے سب کو سزا دینا درست نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بطور مسلمان ہمارا فرض ہے چالیس برداشت کیا ہے تو چند ماہ کی مزید مہلت دیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔وفاقی حکومت نادار کے توسط سے ان کو ویزہ جاری کرنے کی ہدایت دے۔سفارت خانے ویزہ جاری کرنے میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔ڈاکٹر محمد علی سیف کا کہناتھا ایبٹ آباد پریس کی میڈیا کالونی کے لئے فنڈجلد جاری ہو جائے گا۔وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے اس کو پورا کرنے کا یقین دلایا ہے۔ایبٹ آباد کے صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں تحریک انصاف کی حکومت اپنے دور حکومت میں اس کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔انہوں نے ایبٹ آباد میں کینٹ بورڈ سکول اینڈ کالج کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے طلبہ کے والدین سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔قبل ازیں ایبٹ آباد میں جمع کی جانے والی متاثرین سیلاب زدگان کے لئے امداد کے حوالے سے صدر پریس کلب سردار نوید عالم نے تفصیلی طور بتایا کہ تین روزہ امدادی کیمپ میں 15 لاکھ سے زاہد نقدی،15 لاکھ سے زائد ایمرجنسی ادویات اور لاکھوں روپے مالیتی بچوں بڑوں اور خواتین کے لئے ملبوسات جمع ہوا۔انہوں نے آل ٹریڈرزفیڈریشن،تاجروں اور شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا جس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اور پولیس کی جانب سے تعاون پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر امدادی چیک اور سامان کی فہرست الخدمت کو پیش کیا اور سیلاب زدگان کے لئے امدادی کیمپ میں بھرپور حصہ لینے والے صحافیوں،پولیس افسران اور تاجروں کو مہمان خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے تعریفی اسناد اور الخدمت فا¶نڈیشن کی جانب شیلڈز بھی تقسیم کی۔مہمان خصوصی بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

Related Articles

Back to top button