ابیٹ آباد

غازی چوروں نے موبائل شپ لوٹ لی موٹر سائیکل چوری

تربیلا غازی (طارق نواز)غازی شہر میں اسٹار ویڈیو اینڈ موبائل شاپ سے قیمتی موبائلز چور لے اُڑے، جسکی مالیت لاکھوں روپے میں بتائی گئی۔گزشتہ روز رات کے پہر غازی شہر کے سدرہ مارکیٹ میں اسٹار ویڈیو اینڈ موبائل شاپ سے چور انوکھے انداز میں کوریڈور کی چھت میں روشنی کے لیے بنے ہولز پر لگے سریے کے جنگلے میں رسی لٹکا کر موبائل شاپ کے ایگزاسٹ فین تک پہنچے، ایگزاسٹ فین کو نکال کر وہاں سے اندر جبس کی سیلینگ توڑ کر اندر اُترے، تمام قیمتی موبائل اکٹھے کر اُسی راستے میں سے پھر باہر آئے، ایک اندازے کیمطابق چوروں نے چوری کی واردات کرتے ہوئے ایک سے ڈیڈھ گھنٹہ صرف کیا۔ غازی میں رات کو چوکیدار باقاعدہ پہرہ بھی دیتے ہیں، جسکے عوص وہ غازی شہر میں ہر دکاندار سے ماہانہ اجرت بھی لیتے ہیں۔ اِس سے پہلے بھی غازی شہر میں کئیں چوری کی وارداتیں راتوں کو ہوئی، لیکن رات کو پہرہ دینے والے اور اُنکا ٹھیکہ دار ہر بار بری الزمہ ٹہرائے گئے، گزشتہ روز ہی غازی کے موبین بانڈہ محلے میں گھر سے باہر ایک شخص کا موٹر سائیکل چور لے اُڑا۔ تحصیل غازی جو کبھی امن کا گہوارہ سمجھا جاتا تھا، آجکل راہزنی، چوری، ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری و دیگر جرائم کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ جسے دیکھ کر تحصیل غازی کی عوام تشویش میں مبتلا ہے۔

Related Articles

Back to top button