ابیٹ آبادصوبائیقومی

عمران خان امید کی آخری کرن ، فرسودہ نظام ملکی بنیادیں کھوکھلی کر دی ہیں ، علی اصغر

ایبٹ آباد(محمداقبال ساغر)صوبائی وزیر مال و ریونیو نذیر عباسی رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان نے عمران خان امید کی آخری کرن ہیں ان کی رہائی ملکی استحکام پائیدار علاقائی ترقی سے جڑی ہے۔ فرسودہ غلامانہ نظام نے محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ آج ملک کہیں اور نکل رہا ہے ان کی رٹ ختم ہو رہی ہے۔ عوام کا خون نچوڑ کر کھانے والے ان سے خوفزدہ ہیں۔ عمران کے حکم کے آگے سیٹ کی اہمیت نہیں ہے وزیراعلی کو بھی ان احکامات ک سمجھنا چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیالکوٹ پٹن کلاں میں مسلم لیگی رہنماوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما ارم یاسر۔ سابق ناظم پٹن کلاں جان محمد قریشی ، ویلج کونسل کے چیئرمین ذوالفقار قریشی ، عبدالستار قریشی ، ماجدقریشی ، جہانگیر قریشی ، نصیر ، ملک معروف بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ کے ڈاکٹر محمد شریف، محمد اقبال ، جنگریز ، محمد رفیق نے مسلم لیگ سے علیحدگی اختیار کر کے ہی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی ان کو پی ٹی آئی کے مفلر اور ٹوپیاں پہنائی گئیں۔ نذیر عباسی کا کہنا تھا کہ حلقہ کی ترقی عوام کی محرومیوں کے ازالہ کے لئے بلاتفریق کام۔کررہا ہوں جماعتی وابستگی سے ہٹ کر تمام لوگوں کے مسائل اپنے مسائل سمجھ کر کررہا ہوں۔ ٹھنڈیانی روڈ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 ارب روپے کی روڈ بن رہی لے یہ عمران خان کا منصوبہ ہے وہ سیاحت کی ترقی کے لئے ٹھنڈیانی کو ماڈل بنانا چاہتے تھے جس کے لئے فنڈز حاصل کئے ہیں دوسرے مرحلہ میں یہاں سیون سٹار ہوٹل ٹورزم زون بنے گا جہاں 60 فیصد مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا۔ یہ منصوبہ 33 ارب روپے کا ہے علاقہ کی ترقی میں سنگ میل ثابت پو گا۔ سپاس نامہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھنڈیانی پٹن کلاں روڈ 51 کلومیٹر ہے اس جیسی 6 سڑکیں کوہالہ بوئی ، سوار گلی بوئی ، بانڈہ پیر خان ، نتھیا گلی بکوٹ شامل ہیں ان کے لئے اربوں کا فنڈز درکار ہے۔ ایر منصوبوں پر ابتدائ طور میں کام ہوا لیکن ماضی کی کرپٹ حکومتوں نے متاثرین زلزلہ کا فنڈز دوسری جگہوں پر منتقل کیا جس سے آج بھی 20 سال بعد بھی وہ منصوبے مکمل نہیں ہوئے ہیں۔ اسوقت ہم ان مسائل سے زیادہ اس ملک کی فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ عمران خان کو رہا کرنے کی ضرورت ہے۔ علی اصغر خان نے کہاکہ حکومت بے کا چیزوں پر رقم صرف کررہی ہے۔عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ جابر فارم 47 کی حکومت نے عوام۔کو محکوم بنا کر رکھ دیا ہے۔ اس نظام سے بہتری کی توقع نہیں ہے۔ عمران ہی واحد شخصیت ہے جو اس نظام سے قوم کو نجات دلا سکتاہے یہی وجہ ہے کہ اس سے لوگوں کا خون چوتھے والے خوفزدہ ہیں۔ عمران آپ کی آواز ہے آپ اس کی طاقت بنیں اس کی رہائی کے لئے نکلیں ، سرکل بکوٹ میرا حلقہ ہے اس کے مسائل میرے مسائل ہیں ان کو حل کروں گا لیکن پارٹی کی ذمہ داریوں کی وجہ سے حلقہ کے زیادہ دورے نہیں کر سکا ہوں۔ ہر فورم پر میں آپ کی آواز اٹھاتا ہوں شمولییتی تقریب سے ارم یاسر جان محمد قریشی۔ ذوالفقار قریشی ، عبدالستار قریشی ، جہانگیر قریشی ، ڈاکٹر شریف ، محمد اقبال ، رفیق عباسی ، نصیر ملک معروف ، منظور ، پی ٹی آئی یو سی کے صدر مسعود الرخمان دیگر نے خطاب کیا عمران کی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔ قبل ازیں نذیر عباسی علی اصغر خان نے 15لاکھ روپے سے بننے والی دیوار کا بھی افتتاح کیا۔

Related Articles

Back to top button