گلگت بلتستان

وفاق، GBحکومت کے ساتھ مل بحالی کے کام میں مصروف عمل ہے،انجینئر امیر مقام

چودہ اگست کو گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب آیا،جس سے وہاں مضافاتی علاقوں میں بہت نقصان ہوا،سڑکیں اور پل سیلاب میں بہہ گئے ہیں جس سے سینکڑوں دیہات کا رابطہ منقطع ہوگیا،وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام
اسلام آباد)محاسب نیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کی صورت حال پر نظر رکھنے کی ذمہ داری بھی مجھے دی۔چودہ اگست کو گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب آیا،جس سے وہاں مضافاتی علاقوں میں بہت نقصان ہوا،سڑکیں اور پل سیلاب میں بہہ گئے ہیں جس سے سینکڑوں دیہات کا رابطہ منقطع ہوگیا-میں نے خود بھی جا کر متاثرین میں چیک تقیسم کیے،اور این ایچ اے کو متاثرہ سڑکوں کی تعمیر کی ہدایات جاری کردی ہیں۔متاثرہ افراد اور علاقوں کی بحالی کا کام جاری ہے،اس حوالے سے پاک فوج سمیت تمام شراکت داروں پر مشتمل کمیٹی کام کررہی ہے۔وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی مدد بھی کررہی ہے اور خود بھی تمام وسائل فراہم کررہی ہے- وفاقی حکومت گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل بحالی کا کام کررہی ہے۔

Related Articles

Back to top button