کالمز

ہائبرڈ ماڈل؛ بھارت نے شرائط اپنی ہی منوائیں

ایشیا کپ کےلیے ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں خوشی کے شادیانے بجائے جارہے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ورلڈ کپ میں بھارت نہ جانے کی دھمکی دینے والا پاکستان اب کیا احمدآباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلے گا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے گزشتہ ماہ نیوز چینلز پر درجنوں انٹرویوز دیے۔ جس صحافی کو انٹرویو نہیں بھی دینا تھا وہاں بھی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے اپنا موقف رکھا۔ ایک وقت کو لگا کہ پاکستان واقعی اپنا اسٹینڈ کلیئر کرچکا ہے، پھر خبر آئی کہ ایشیا کپ کےلیے پاکستان کا تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پایۂ تکمیل تک پہنچ جائے گا لیکن شیڈول پھر جاری نہ ہوا۔ تاہم معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے رپورٹ کیا کہ پاکستان ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کے قبول ہونے کے بعد بھارت جائے گا۔غیر حتمی شیڈول کے مطابق پاکستان بھارت کے خلاف اپنا میچ احمد آباد میں کھیلے گا جہاں پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی سوالیہ نشان ہے۔ لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کی شرائط مان رہا ہے یا اپنی منوا رہا ہے، اس کا جواب کسی کے پاس نہیں۔
آئیے آپ کو سمجھاتے ہیں کہ کیا کچھ ہوا۔

ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے تاہم بھارتی بورڈ مطلب جے شاہ صاحب نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا۔ اب بورڈ نے اچھا پلان ترتیب دیا کہ اگر بھارت پاکستان نہیں آتا تو ہم بھی ورلڈکپ کےلیے وہاں نہیں جائیں گے۔ یوں بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے طوطے اُڑ گئے۔ لیکن کہانی ختم نہیں ہوئی۔ پھر انٹری ہوئی نجم سیٹھی کے میڈیا بیانات کی، جس نے پاکستان کو بیک فٹ پر لاکھڑا کیا۔

اس کے کچھ دنوں بعد آئی سی سی کے اعلیٰ عہدیدار پاکستان آن پہنچے۔ یہاں پی سی بی کو سمجھایا اور ٹیموں کی سیکیورٹی پر ایک بے ضرر سی پریس ریلیز شائع کردی۔ جس میں انہوں نے پاکستان کی ٹیموں کو دی جانے والی سیکیورٹی کی تعریف کی، اور یوں دورہ اختتام پذیر ہوا۔ کچھ دنوں بعد بھارت نے پریشر ریلیز کرتے ہوئے گیند پاکستان کے کورٹ میں یوں پھینکی کہ نجم سیٹھی پریشان ہوگئے۔

Related Articles

Back to top button