ابیٹ آبادتازہ ترین

مانسہرہ ، بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار آلہ قتل بر آمد

مانسہرہ ( کرائم رپورٹر )تھانہ سٹی کی حدود گنڈا میں بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار ، آلہ قتل برآمد ، تھانہ سٹی میں مقتولہ کے بھاءکی مدعیت میں قتل کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مقتولہ کے بھائی نے پولیس کو رپورٹ کراءکہ اسکی بہن کی شادی محمد رضوان نامی شخص سے 8 سال قبل ہوءتھی جو کہ انکے دو بچے بھی زندہ حیات موجود ہیں۔یہ کہ بہنوءاکثر میری بہن کو مارپیٹ کر گھر سے نکال دیتا تھا اور بعد میں جرگہ و راضی نامہ کرکے اسے لے جاتا تھا۔مورخہ 9.9.2025 کو میں اپنے گھر موجود تھا کہ رات 11:15 بجے کے قریب بہن کے پڑوس سے فون آیا کہ اس کےخاوند نے تمہاری بہن کو رات 10:00 بجے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا جو ابھی ہسپتال میں داخل ہے۔جب میں ہسپتال پہنچا تو میری بہن قتل شدہ پاءگئ۔دونوں کے درمیان وجہ عداوت روزمرہ کے گھریلو جھگڑے اور گھریلو ناچاقی ہے۔پولیس نے مقتولہ کے بھاءکی مدعیت میں زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ رجسٹر کیا اور ایس ایچ او تھانہ سٹی عاصم بخاری ٹیم کے ہمراہ ملزم کی گرفتاری کے لئیے فوری طور پر روانہ ہوئے اور نامزد ملزم محمد رضوان کو نہ صرف فوری طور پر گرفتار کیا گیا بلکہ اس سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔

Related Articles

Back to top button