گلگت بلتستان

شہداء کی قربانیاں وطن عزیز کے امن و استحکام کی ضمانت ہیں،ایمان شاہ

گلگت(محاسب نیوز)معاون خصوصی برائے اطلاعات حکومت گلگت بلتستان ایمان شاہ نے کرم اورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہادت پانے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیب راحت اور ان کے ساتھیوں نے مادر وطن کے تحفظ کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ شہداء کی قربانیاں وطن عزیز کے امن و استحکام کی ضمانت ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر افواج کی قربانیوں پر نازاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ معاون خصوصی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

Related Articles

Back to top button