جماعت اسلامی کا موروثی سیاست کے خاتمہ کی مہم شروع کرنے کافیصلہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ عالمی طاقتیں کشمیراور فلسطین کے مسائل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عوامی امنگو ں کے مطابق حل کریں،غزہ طرز کاامن معاہد ہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے دوہرایا گیا تو کشمیری قوم مزاحمت کرے گی،جماعت اسلامی آزاد کشمیرمیں رواتیاتی پارٹیوں اور موروثی قیادت سے نجات دلانے کیے مہم شروع کررہی ہے یہ الیکشن کا سال ہے جماعت اسلامی رائے عامہ منظم کرکے حقیقی تبدیلی لائے گی،اراکین جنرل کونسل جماعت اسلامی کی یرڈ کی ہڈی ہیں وہ تبدیلی کے لیے میسر رہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے اراکین جنرل کونسل کے 51ویں اجلاس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہانگیر خان ڈاکٹر کاشف شیخ اوردیگرقائدین نے خطاب کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں جماعت اسلامی حقیقی تبدیلی لائے گی سات لاکھ افراد کو جماعت اسلامی کا ممبر بنائے گی،وارڈز کی سطح پر منظم تنظیم قائم کرے گی،انھوں نے کہاکہ ہمارے سار ے مسائل کے ذمہ دار حکمران ہیں چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی۔جماعت اسلامی چہرے نہیں نظام بدلنے کی جدوجہد کررہی ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی فکری تحریک ہے جماعت اسلامی کے اراکین اللہ کے ساتھ تعلق کو مضبوط کریں،اسوۃ روسول کی پیروی کریں جماعت اسلامی مدینے کی طرزکی ریاست قائم کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔