مظفرآباد

بم سپوزل سکواڈ اہلکاروں کو الاؤنس اپ گریڈیشن کا مطالبہ

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)آزاد جموں و کشمیر کے عوامی،سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے مطالبہ کیا ہے کہ انتہائی حساس اور جان لیوا ذمہ داریاں سرانجام دینے والے بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں کو فوری طور پر رسک،ایکسپلوزو ہینڈلنگ الاؤنس اور پولیس طرز کی اپ گریڈیشن فراہم کی جائے،برسوں سے یہ اہم معاملات التوا کا شکار ہیں، جس کے باعث اہلکار شدید ذہنی و جسمانی دباؤ میں کام کرنے پر مجبور ہیں، آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں مجموعی طور پر 41 اہلکار تعینات ہیں جن میں 16 بم ڈسپوزل کمانڈر،15 بم ڈسپوزل ٹیکنیشن، اور 10 بم ڈسپوزل ہیلپرشامل ہیں،اہلکار چوبیس گھنٹے الرٹ رہتے ہوئے حساس نوعیت کی تکنیکی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں،مگر تاحال کسی قسم کی خصوصی مراعات فراہم نہیں کی گئیں،اگرچہ سکواڈ کا ڈھانچہ پولیس ماڈل پر قائم ہے اور رینکس و ڈیوٹی سسٹم پولیس کے مطابق ہے،لیکن پولیس فورس کئی بار اپ گریڈیشن اور مراعات حاصل کر چکی ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ آج تک بنیادی حقوق سے بھی محروم ہے، آزاد کشمیر کے شہری علاقوں اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائر شدہ گولوں اور کھلونہ نما بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کی ذمہ داری بھی یہی سکواڈ انجام دیتا ہے،پاکستان کے چاروں صوبوں اور ملکی سلامتی کے دیگر اداروں میں یہ خصوصی الاؤنس پہلے سے موجود ہیں،زرائع کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں بم سکواڈ نے گزشتہ برسوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کو محفوظ بنایا، بعض اضلاع میں صرف ایک کمانڈر 24 گھنٹے ڈیوٹی انجام دیتا ہے اور چھٹی لینے کی صورت میں بھی پولیس کے ذریعے فوری طور پر واپس بلایا جاتا ہے، جو اہلکاروں کی مشکلات اور ادارے کی حساس نوعیت کو ظاہر کرتا ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر تین نکاتی مطالبات پورے کریں جن میں تمام اسامیوں کو پولیس طرز پر فوری اپ گریڈ کیا جائے،رسک الاؤنس، ایکسپلوزو ہینڈلنگ الاؤنس کی منظوری دی جائے،مراحات و ترقی کے حوالے سے طویل عرصے سے جاری ناانصافی ختم کی جائے،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملازمین اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر فرائض سرانجام دیتے ہیں مگر انہیں وہ مراعات نہیں ملتیں جن کے وہ مستحق ہیں،امید ہے کہ وزیر اعظم اس دیرینہ مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انصاف پر مبنی فیصلے کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button