ابیٹ آبادتازہ ترین

اوگی وی سی گلی بدرال چیئر مین کا انتخاب آج ہوگا 3امیدوار مد مقابل

اوگی (نامہ نگار) ویلج کونسل گلی بدرال میں چیئرمین اسحاق تنولی کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن آج ہو رہے ہیں، جن کے لیے انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ الیکشن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ماجد اسحاق تنولی، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر وقاص احمد، اور آزاد امیدوار ملک عاطف تنولی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ ماجد اسحاق تنولی مرحوم چیئرمین کے صاحبزادے ہیں، جبکہ ڈاکٹر وقاص احمد، علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر پرویز احمد کے فرزند ہیں۔ضمنی انتخاب کے سلسلے میں گلی بدرال میں کئی روز سے سیاسی گہماگہمی اپنے عروج پر رہی۔ تینوں امیدواروں نے گھر گھر جا کر ووٹرز سے رابطے کیے اور اپنے اپنے منشور پیش کیے۔ الیکشن سے ایک دن قبل تک سیاسی جوڑ توڑ اور حمایت حاصل کرنے کی کوششیں جاری رہیں۔ علاقے میں انتخابی سرگرمیوں سے ویلج کونسل گلی بدرال کےگاو¿ں گاو¿ں کا ماحول خاصا گرم رہا، جبکہ ووٹرز بھی اپنے اپنے امیدواروں کی حمایت میں بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔الیکشن کے لیے ویلج کونسل میں مردوں اور خواتین کے لیے چار، چار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ عملہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پہنچ چکا ہے اور سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ پولنگ پرامن ماحول میں مکمل ہو۔ تینوں امیدوار اپنی اپنی کامیابی کے حوالے سے پ±رامید ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر ہمدردی کے ووٹ ماجد اسحاق تنولی کو مل گئے تو ان کی کامیابی کے امکانات خاصے روشن ہیں، تاہم اگر مسلم لیگ (ن) یا آزاد امیدوار اپنے ووٹرز کو منظم کرنے میں کامیاب ہو گئے تو الیکشن کا نتیجہ کسی بھی وقت پلٹ سکتا ہے۔عوام کی نظریں اب آج کے الیکشن پر جمی ہوئی ہیں،جہاں فیصلہ ووٹرز کے ہاتھ میں ہے کہ وہ مرحوم چیئرمین کی خدمات کو یاد رکھتے ہوئے ان کے بیٹے کو موقع دیتے ہیں یا کسی نئی قیادت کو آزمانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ گلی بدرال کی یہ نشست اب پورے علاقے کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔

Related Articles

Back to top button